حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز)یوگا گرو بابا رام دیو پر کانگریس کے نائب
صدر راہول گاندھی پر متنازعہ ریمارک پر آج مہاراشٹر کے ناگپور میں کیس درج
کر لیا گیا۔ بابا رام دیو کی جانب سے اتر پردیش کے لکھنؤ میں دلت طبقہ کے
جذبات کو مجروح کرنے والے بیان کے بعد دیپک نامی شخص کی جانب سے شکایت کے
بعد سکشن 3 (1)(10) ایس سی ‘ایس ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا
گیا۔ناگپور پولیس کمشنر کے مطابق لکھنؤ میں بیان دینے کی وجہ سے اس کیس کو
لکھنؤ ہی منتقل کیا جا رہا ہے۔